جیوانی میں دریائے دشت سے مقامی لوگوں نے مگر مچھ پکڑ لیا

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان کے علاقے جیوانی میں دریائے دشت سے مقامی لوگوں نے مگر مچھ پکڑ لیا۔ ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف محمد معظم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران سرحد کے قریب مگرمچھ کو مقامی لوگوں نے پکڑا۔ انہوں نے بتایا کہ مارش مگرمچھ سائنسی طور پر کروکو ڈائیل پالوسٹرس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان مگر مچھوں کو مناسب جگہوں پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ ٹیکنیکل ایڈوائزر نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے اپنی ٹیم روانہ کردی ہے، مگرمچھ کو بچانے کےلیے محکمہ جنگلی حیات سے رابطہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مگرمچھوں کی آبادی خطرے سے دوچار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں