سینئر افسران بلوچستان لیویز کیخلاف مواد شیئر کرنے والے محکمے کے ملازمین نکلے ، 2افراد گرفتار

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان لیویز فورس کے سینئر آفیسران کیخلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت مواد شیئر کرنیوالے لیویز ملازمین نکلے ، وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے دو ملازمین کو گرفتار کے تفتیش شروع کردی ۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بلوچستان لیویز کے سینئر آفیسران ، اہلکاران کیخلاف ہتک آمیز مواد شیئر کرنیوالے ملزمان بے نقاب ہوگئے ، ملزمان کوئی اور نہیں بلکہ لیویز فورس کوئٹہ کے سپاہی نکلے ، بلوچستان لیویز فورس کے سیکرٹریٹ نے کھوج لگاکر وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ونگ سائبر کرائم سے مدد طلب کی جس پر سائبر کرائم نے دو ملزمان عامر خان ولد آفسر خان سکنہ کوئٹہ اور ہدایت اللہ ولد حاجی رحمت اللہ سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی دوران تفتیش گرفتار لیویز ملازمین کے موبائل فونز سے سوشل میڈیا پر شیئر ہونیوالا مواد برآمد ہوا جبکہ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ۔ سائبر کرائم کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کیخلاف بھی گھیرہ تنگ کیا جارہا ہے۔ بلوچستان لیویز فورس کے باوثوق ذرائع کے مطابق آفیسران کیخلاف من گھڑت اور ہتک آمیز مواد شیئر کرنے میں بلوچستان سیکریٹریٹ کے چند آفیسرز بھی شامل ہیں جن کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں