بلوچستان ہائیکورٹ میں پی بی 40 پر دائر درخواست پر سماعت، فریقین کو نوٹسز جاری

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان ہائیکورٹ نے پی بی 40 پر دائر آئینی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔بلوچستان ہائیکورٹ میں انتخابی عزر داریوں سے متعلق دائر درخواست پر سماعت جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی سماعت کے دوران حلقہ پی بی 40 سے ہزارہ ڈموکریٹک پارٹی کے قادر نائل کی جانب سے ان کے وکیل محمد ریاض احمد ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہویے عدالے نے نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد رکن اسمبلی صمد گورگیج ، حلقے کے تمام امیدواروں اورصوبائی الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں