جامعہ بلوچستان کے آفیسر ز اساتذہ اور ملازمین کے مطالبات سے کسی صورت بھی دستبردار نہیں ہونگے، رہنماؤں کی ملاقات

کوئٹہؔ بلوچستان یونیورسٹی ایڈ منسٹریٹر آفیسر ایسو سی ایشن کا ایک نمائندہ وفد آفیسر ز ایسو سی ایشن کے چیئر مین نذیر ا حمد لہڑی کے قیادت میں جس میں جوائنٹ سیکرٹری محبوب شاہ،فنانس سیکرٹری محمد اسماعیل پرکانی اور ایگزیکٹیو ممبرز عبداللہ مینگل،علی احمد کاکڑ نے اکیڈمک اسٹاف ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ،نائب صدر فریدخان اچکزئی اور جنرل سیکرٹری عبدالباقی جتک سے ان کے آفس میں ملاقات کی ملاقات میں جامعہ بلو چستان کے آفیسرز اساتذہ اور ملازمین کو درپیش مسائل پر غور غوض کیا گیااور اس بابت یونیورسٹی انتظامیہ کی طرفسے ہٹ دھرمی اور غیر سنجیدگی پر تنقید کی گئی انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے آفیسر ز اساتزہ اور ملازمین کے مشترکہ جائزہ مطالبات سے کسی صورت بھی دستبردار نہیں ہونگے اور اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پرآواز بلند کی جائے گی آفیسرز ایسو سی ایشن کے نمائندہ وفد نے اکیڈمک اسٹاف ایسو سی ایشن کو اپنے خدشات سے آگاہ کیااور درپیش مسائل جن میں پروموشن،اپ گریڈیشن،یوٹیلٹی الاؤنس، ایگزیکٹیو الاؤنس جیسے جائز حقوق پر بحث کی گئی اور یہ طے پا یا کہ جامعہ بلوچستان کے آفیسرز اساتذہ اور ملازمین مسائل پر مشترکہ جدوجہد کی جائے گی آخر میں آفیسرز ایسو سی ایشن نے اکیڈمک اسٹاف ایسو سی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے توسط سے اپنے جائزمطالبات کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں