تحریک عدم اعتماد پر حکومت مختلف ہتھکنڈے استعمال کرسکتی ہے،رانا ثناء اللہ
لاہور:مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر حکومت مختلف ہتھکنڈے استعمال کرسکتی ہے اس لئے حزب اختلاف کو عدم اعتماد کی تحریک لانے میں مشکلات کا سامنا ہے،کا بھی سامنا ہے، اس وقت حزب اختلاف پر حکومت کے خلاف میدان میں آنے کا شدید دباؤ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی رائے شماری خفیہ نہیں ہو گی جبکہ حزب اختلاف کو عدم اعتماد کی تحریک لانے میں مشکلات کا سامنا بھی ہے۔حکومت کے پاس قومی احتساب بیورو کا ادارہ موجود ہے اور وہ جس پر چاہے الزامات عائد کر دیتی ہے۔حکومت حزب اختلاف کے اراکین پر منشیات کے الزامات عائد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے جبکہ کورونا چیلنج کے علاوہ تیزی سے بڑھتی مہنگائی کا بھی سامنا ہے، اس وقت حزب اختلاف پر حکومت کے خلاف میدان میں آنے کا شدید دباء ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بھر پور طرح سے قائد حزب اختلاف کا کردار ادا کر رہے ہیں اور حزب اختلاف پہلے کی طرح متحد ہے۔


