کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ، سندھ حکومت کا صوبائی اپیکس کمیٹی ایک بار پھر فعال کرنیکا فیصلہ

کراچی: صوبے میں تخریب کاری و دہشتگردی کے واقعات میں ملوث گروپس کو غیر ملکی فنڈنگ اور تخریب کاری کے بڑھتے واقعات پر حکومت سندھ نے صوبائی اپیکس کمیٹی کوایک بارپھر فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں بلائے جانے کا امکان ہے جس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اوراسکے سدباب کے لیے نئی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں تخریب کاری کے حالیہ واقعات جن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے،صوبے کے دیگر اضلاع میں کریکر حملوں اور تخریک کاری کے واقعات کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ پاکستان میں تخریب کاری کرانے کے لیے بڑے پیمانے پرغیرملکی فنڈنگ کی گئی ہے اور مختلف گروپس کو مشترکہ طور پر استعمال کیاجارہاہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں ملوث حملہ آوروں کا تعلق بھی مختلف گروپس سے تھا۔بھاری فنڈنگ کے سبب ہی حملہ آوروں نے ماضی کے برعکس تخریب کاری کے لیے چوری یا چھینی گئی گاڑی استعمال نہیں کی بلکہ گاڑی خریدی گئی ،کراچی، گھوٹکی اور دیگر شہروں میں کریکر حملوں میں علیحدگی پسند تنظیموں کے مختلف گروپس کو استعمال کیاگیاجن میں دیہی سندھ اور کراچی کے بعض دہشت گرد گروپس شامل ہیں، دہشت گردوں کے دوبارہ منظم ہونے اور اس طرز کے واقعات کے ساتھ دہشتگردوں کی فنڈنگ کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت نے صوبائی ایپکس کمیٹی کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں