مستونگ کیڈٹ کالج کے طلبا نے مطالبات کے حق میں کلاسز سے نکل کر گیٹ کے قریب دھرنا دیدیا

کوئٹہ (آن لائن) مستونگ کیڈٹ کالج کے طلباءنے اپنے مطالبات کے حق میں کلاسز سے نکل کر گیٹ کے قریب احتجاجی دھرنا دیا دھرنا دینے والے طلباءکا کہنا ہے کہ غیر ضروری فیسوں میں اضافہ اور ناروا اقدامات بند کئے جائیں اور اعلیٰ حکام ہر سال پرنسپل کو مختلف بہانے بناکر نکال دیتے ہیں اس کے علاوہ پرنسپل چھٹیوں کی فیس کیلئے تنگ اور کالج رولز کے خلاف اقدامات کرتے ہیں جس کی وجہ سے طلباءکو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے حکام ہمارے مطالبات کو پورا کریں اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم اپنے احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے قومی شاہراہ پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں