بلوچستان، سمارٹ لاک ڈاؤن میں 30جولائی تک توسیع

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے صوبے میں سمارٹ لاک ڈاون کو 15روز کیلئے بڑھاتے ہوئے 30جولائی تک توسیع کردی، جس کے تحت صوبے کے تمام شہریوں کیلئے ماسک کااستعمال لازمی قراردیاگیاہے حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام شاپنگ مالز مارکیٹس دکانوں گودام آٹو ریپئر شاپس اور ہیر کٹنگ سیلونز کو ہفتہ سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت برقرار رہے گی جبکہ جمعہ کو تما م کاروبا ر بند رہیں گے،محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق دس یا دس سے زیادہ لوگوں کی اجتماع،تمام مذہبی،سیاسی و دیگر اجتماعات، سماجی فاصلے کے بغیر سفراور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، گاڑی میں دو افراد سے زیادہ سواریوں پرپابندی ہوگی جبکہ ہر شخص کیلئے ماسک یا منہ کوکپڑے سے ڈھانپنا لازمی ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق سیمیناہالز،فارم ہاؤسز،پکنک پوائنٹس،شادی ہالز،جیمز کلبز،سپورٹس کلبز،پارکس،ہوٹلز،آڈیٹوریمز،شورومز اور بیوٹرپارلرز بھی بند رہیں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں،مارکیٹیں،سٹورز، صبح 9بجے سے شام 7بجے تک ہفتے میں صرف 6دن کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا،شام 7بجے کے بعد لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی تاہم تندور، ڈیری فارمز، میڈیکل سٹورز، بلڈ بینکس،اشیائے خوردونوش کی دکانیں 24گھنٹے کھلے رہیں گی بلکہ بیکریز صبح9بجے سے رات 9بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ ہوٹلز 24گھنٹے صرف پارسل کی صورت میں کھانا فراہم کرسکتاہے،اس کے علاوہ انٹرسٹی اور انٹراسٹی ٹرانسپورٹ ایس او پیز کے تحت چلانے کی اجازت ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ واسا، میونسپلٹی،کیسکو، پی ٹی اے،پی ٹی سی ایل،این ٹی سی،این ٹی ڈی سی،ایس ایس جی سی ایل،پی پی ایل،اوجی ڈی سی ایل اور بی ایم ای کے ملازمین مستثنیٰ ہونگے،نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ہر شخص ماسک اور سینیٹائزر کااستعمال کریگا دکانوں میں ماسک کے بغیر کسی بھی اندر آنے کی اجازت نہیں ہوگی،محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن 30جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں