بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد(انتخاب نیوز) ایک ماہ کے لیے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، اضافہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
Load/Hide Comments


