پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ولی باغ آمد، ایمل ولی سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

چارسدہ (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ولی باغ آمد۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اسفند یار ولی خان کی اہلیہ اور ایمل ولی خان کی والدہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی سمیت تمام لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے ہمراہ شکیل بشیر خان، فاروق خان شیخو، گوہر ایوب، افضل بشیر، عالم خان ودیگر موجودتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں