شہباز شریف کی پی آئی اے سے وطن واپسی، دو گھنٹے تک سرکاری وفد کا انتظار، عام مسافروں کا صبر جواب دے گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف اور وفد کی جدہ سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز میں وطن واپسی، تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے اسلام آباد کی پرواز اسلام آباد کی بجائے لاہور میں اتاری گئی، جدہ سے روانگی سے قبل طیارہ شہباز شریف، مریم نواز اور سرکاری وفد کے انتظار مٰں دو گھنٹے کھڑا رہا، ذرائع کے مطابق وقت پر پہنچنے والے مسافر دو گھنٹے تک طیارے مٰں بیٹھے سرکاری وفد کا انتظار کرتے رہے، لاہور ائیرپورٹ پر بھی سرکاری وفد کے اتر جانے کے باوجود طیارہ دو گھنٹے کھڑا رہا، مسافروں کا انتظار کے باعث صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا تو وہ کہنے لگے کہ پتا نہیں ہم کب اسلام آباد جائیں گے؟۔
Load/Hide Comments


