چاغی، اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا واقعہ، مذاکرات کامیاب ہونے پر لیویز تھانے کے سامنے احتجاج ختم

چاغی (نامہ نگار) چاغی میں انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے قبائلی معتبرین کی ثالثیی میں انتظامیہ سے کامیاب مزاکرات کے بعد احتجاج ، ہڑتال اور دھرنا ختم کر دیئے تفصیلات کے مطابق چاغی میں گزشتہ روز انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف چاغی کے شہریوں نے چاغی لیویز تھانے کے سامنے روڈ پر احتجاج اور دھرنے دئیے تھے چاغی کے قبائلی معتبرین میر اکبر خان سنجرانی ، میرحضرت اللہ خان سنجرانی ، چیرمین نیثار احمد درانی ، کونسلر میر محمد ہاشم محمد حسنی ، وائس چیرمین علی مراد محمد حسنی کونسلر محمد رمضان سمالانی اور چاغی انتظامیہ کے اہلکاروں کے موجودگی میں چاغی لیویز تھانے کے سامنے دھرنے میں مظاہرین سے مذاکرات کے لئے پہنچ گئے اور مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کرتے ہوئے انہیں یقینی دہانی کروائی کہ احتجاج کرنے والے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کیے جائے گی اور احتجاج کرنے والے شہریوں کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں