وزیر اعظم نے بجلی گھروں کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی شعبے سے متعلق اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے ہدایت جاری کی کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے، بجلی کا ترسیلی نظام بہتر کیا جائے، آئندہ کم لاگت پر بجلی اور قابل تجدید کے پلانٹ لگائے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کے تحت 600میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے فعال بجلی گھروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں