پنجگور بلوچستان کا واحد ضلع ہے جہاں جدید دور کی سہولتیں میسر نہیں، جنرل سیکرٹری پی پی

پنجگور(نمائندہ انتخاب)پاکستان پیپلز پارٹی مکران ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری و آل پارٹیز پنجگور شہری ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین آغا شاہ حسین نے کہاہے کہ بلوچستان کے 34 اضلاع میں پنجگور واحد ضلع ہے جہاں لوگوں سے جدید دور کے سہولتیں چھین لی گئی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کیا جائے۔پنجگور کے مظلوم طلباءو طلبات اور عام عوام کے مطالبات منظور کرکے انٹرنیٹ بحال کریں۔ اس جدید دور میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے سہولتوں سے یکسر محروم ہیں، غریب عوام موبائل انٹر نیٹ کے سستے پیکیج سے اپنی عزیز و اقارب سے حال احوال کرتے ہیں۔اسی طرح ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں طلباءاپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی خاطر انٹر نیٹ بند ھونے کی وجہ سے طلباءبھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔اور تجارت اور صحافت کے شعبے سے منسلک لوگ بھی موبائل انٹرنیٹ سروس بند ھونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ طلباءآن لائن تعلیم حاصل کرنے کیلئے مشکلات سے دوچار ہیں۔یہاں کے لوگ تعلیم یافتہ پرامن اور محب وطن ہیں۔اسکے باوجود گزشتہ کہیں عرصوں سے بلاوجہ موبائل انٹرنیٹ سروس بند کردیاگیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم صدر مملکت جناب آصف علی زرداری صاحب ، وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب میر سرفراز احمد بگٹی صاحب، و دیگر سربراہان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجگور میں انٹرنیٹ سروس جلدازجلد بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں