بولان، کار سوار افراد کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، ایک شخص زخمی

بولان(انتخاب نیوز)ضلع مستونگ میں واقع بولان میں ڈاکو فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق قومی شاہراہ ڈھاڈر بائی پاس پر ڈاکو رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ سفر کرنے والوں کو لوٹ رہے تھے، ٹوڈی کار سواروں نے ڈاکوو¿ں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے کار سوار ایک شخص زخمی ہوا، ہلاک ڈاکو کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکو اور کار سوار زخمی کو پولیس نے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا، ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری کے مطابق کار سوار زخمی کی شناخت مورخان بگٹی کے نام سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں