بھارت، طلاق ملنے پر بیٹی کو بینڈ باجے کے ساتھ گھر لایا گیا، ویڈیو وائرل

کانپور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر کانپور میں انوکھا واقعہ دیکھنے کو آیا، تفصیلات کے مطابق باپ طلاق ملنے پر بیٹی کو بینڈ باجے کے ساتھ گھر لے آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کمار نامی شہری بیٹی کو طلاق کے بعد ایسے ہی گھر واپس لایا جیسے اس نے ڈھول کی تھاپ پر بیٹی کو رخصت کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اروی نامی خاتون پیشے کے اعتبار سے انجینئر ہے اور نئی دہلی کے ائیرپورٹ پر ملازمت کرتی تھی جب کہ اس کا شوہر کمپیوٹر انجینئر تھا، دونوں کی شادی 2016 میں ہوئی اور جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔اروی نے الزام لگایا کہ سسرال والے جہیز کے لیے اس کے ساتھ بدسلوکی کرتے تھے جس کی وجہ سے وہ طلاق لینے پر مجبور ہوئی جسے عدالت نے منظور کیا۔اروی نے کہا کہ میں نے 8 سال تک تشدد، مار پیٹ اور طعنے سہنے کے باوجود بھی رشتہ بچانے کی بہت کوشش کی لیکن بدقسمتی سے یہ رشتہ ٹوٹ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں