پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، خاتون زخمی

پنجگور (یو این اے) پنجگور کے کوچہ چکل میں فائرنگ کا واقعہ، ایک شخص قتل، خاتون زخمی۔ لیویز کے مطابق پنجگور شہر سے 30 کلو میٹر دور کوچہ چکل میں فائرنگ کے نتیجے میں عابد ولد صابق نامی شخص قتل جبکہ خاتون گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئی، جسے مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کردیا گیا، لیویز کے مطابق واقعہ سے متعلق مزید تفتیش اور ملزمان کا تعاقب جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں