وفاقی حکومت نے اہم تعیناتیوں کیلئے عمر کی حد ختم کرنے کی سمری تیار کرلی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت نے اہم تعیناتیوں کے لیے تحریک انصاف کے دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے 65 سال تک کی عمر کی حد ختم کرنے کی سمری تیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے لیے عمر کی بالائی حد 65 سال کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے، اس حوالے سے سمری تیار کرلی گئی ہے، حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ترامیم کے بعد نئی تعیناتیوں کے لیے عمر کی کوئی بالائی حد نہِیں ہوگی، اس اقدام سے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہوگی، ترامیم کے بعد اب 65 سال کی عمر کے بعد بھی تعیناتی ہوسکے گی اور موجودہ تعیناتی میں بھی 65 سال کی عمر کے بعد توسیع کی ترمیم بھی سمری کا حصہ ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام سے باصلاحیت پیشہ وارانہ تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، نئی تعیناتیوں سے وفاقی وزارتوں اورڈویڑنزکی استعداد کار میں بہتری لائی جاسکے گی، ملک میں نئے ٹیلنٹ کےفروغ کے لیے 2019 کی پالیسی میں ترامیم ضروری ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں اورڈویڑنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مزیرمو¿ثر بنایاجائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں