سنجاوی میں لیویز نے قتل کے 4 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

لورلائی (انتخاب نیوز) سنجاوی لیویز کی کامیاب کارروائی، قتل کے 4 ملزم گرفتار کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق اصغرہ روڈ پر محمد ولد انار گل قوم اندڑ ساکن دکی کو قتل کر کے 4ملزمان موقع سے فرار ہوئے۔ نائب رسالدار نورالحق غرشین، سینئر اسسٹنٹ ناصر بغلانی کے ہمراہ لیویز فورس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہو 10 منٹ کے اندر 4 قاتلوں کو قتل میں استعمال ہوئے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت صدام ولد علی آباد قوم اندڑ ساکن دکی، احسان اللہ ولد علی آباد ساکن دکی، بسم اللہ ولد اللہ نور قوم انڈر ساکن دکی، امیر جان ولد اللہ نور ساکن دکی کے نام سے ہوئی۔ بہترین کارروائی پر ڈپٹی کمشنر زیارت حمودالرحمن اور اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی معیم خان گچکی نے لیویز کی کارکردگی کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں