باجوڑ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی گاڑی پر بم دھماکا

پشاور (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے انتخابی امیدوار کی گاڑی پر بم دھماکا۔ باجوڑ میں پیپلز پارٹی کے این اے 8 سے امیدوار اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر پر بم دھماکا ہوا۔ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، گاڑی موٹر سائیکل کے قریب پہنچی تو دھماکا ہوگیا۔ اخونزادہ چٹان دھماکے میں محفوظ رہے، گاڑی کو نقصان پہنچا۔ اخونزادہ چٹان جلسے سے خطاب کے بعد واپس آرہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں