دالبندین این 40 شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، مسافروں کو مشکلات، حادثات معمول بن گئے

دالبندین ( این این آئی )این ایچ اے کی N-40 شاہراہِ ٹوٹ پھوٹ کا شکار مسافروں کو دوران سفر سخت مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ تا تفتان نیشنل ہائی وے کی این 40 بین الاقوامی شاہراہِ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار بن گیا بالخصوص لکپاس تا دالبندین اس شاہراہِ پر سفر کرنا بالکل دشوار بن چ±کا ہے شاہراہِ پر جگہ جگہ سے بڑے کھڈے بن چکے ہیں دوسری جانب این ایچ اے کے اعلی آفیسران کی ملی بھگت سے اپنے من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے جاتے ہیں بعض اوقات این ایچ اے کے آفیسران خود بھی ٹھیکوں اور بندر بانٹ میں شریک رہتے ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے عرصہ دراز سے اس اہم شاہراہِ پر معمولی سا کام نظر نہیں آتا جبکہ کاغذی کاروائی میں یہ شاہراہِ موٹر وے جیسی شاہراہِ سے نظر آتی ہے شاہراہِ کی خستہ حالی کے سبب ٹریفک حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں جس سے گذشتہ چند ماہ کے دوران کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئی ہے دالبندین سمیت کوئیٹہ تفتان کے ٹرانسپورٹرز مسافروں اور عوامی و سماجی حلقوں نے این ایچ اے این 40 کوئیٹہ تفتان بین الاقوامی شاہراہِ کی خستہ حالی شاہراہِ کی تعمیر و مرمت میں تاخیر ٹھیکوں میں من پسند افراد کو نوازنے اور متعلقہ آفیسران کی ملی بھگت و بندر بانٹ کے خلاف شدید احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکام بالا نے اس اہم شاہراہِ پر آفیسران کی بندر بانٹ کا نوٹس نہ لیا تو عوام سراپا احتجاج بنیں گے جس کی تمام تر ذمہ داریاں متعلقہ حکام پر عائد ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں