گوادر میں بارش کی تباہ کاریاں، ہنگامی امداد دی جائے، ہدایت الرحمن کا سرفراز بگٹی سے رابطہ

کوئٹہ(یو این اے )ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ، ضلع گوادر میں ہنگامی بنیاد پر امدادی کام شروع کرنے اور اس متعلق فوری رقوم ریلیز کرنے کا مطالبہ کیاایم پی اےگوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے بارش سے متاثر ضلع گوادر میں امدادی سرگرمیوں سے متعلق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیامولانا بلوچ نے گوادر میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کاموں کے آغاز اور اس متعلق مطلوبہ فنڈ ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ضلع گوادر میں نکاسی آب کا عمل بڑے پیمانے پر تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جاسکے اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے وزیراعلی بلوچستان نے گوادر عوام کو ریلیف دینے کے لئے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں