ایکنک نے 289 ارب روپے کے 4 میگا منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد: ایکنک اجلاس میں 289 ارب روپے کے 4 میگا منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔ایکنک اعلامیے کے مطابق اجلاس میں حیدرآبادسکھرموٹروے کے لیے 166ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی جب کہ ہوشاب، آواران، خصدار (ایم 8) کے لیے 26 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سوات موٹر وے فیز 2 کے لیے فیڈرل پی ایس ڈی پی سے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق ایکنک اجلاس میں خیبرپاس اکنامک کوریڈورکی بھی منظوری دی گئی جس کی لاگت 78 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں