کچھی میں ناڑی ہیڈ ورکس کے مقام پر سیلابی ریلہ، متعدد دیہات کو خطرہ لاحق

کچھی (انتخاب نیوز) انتظامیہ کچھی کی جانب سے حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر کڑی نظر مختلف علاقوں بالخصوص ناڑی ہیڈ ورکس کے مقام سے گزرنے والے سیلابی ریلے جس سے مختلف دیہاتوں کو خطرہ لاحق ہے کہ حوالے سے انتظامیہ نے غیر معمولی انتظامات اٹھارکھے ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کچھی(ر) عبدالستار مینگل نے تحصیل بھاگ کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیااس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی بھاگ مفتی کفایت اللہ،تحصیلدار بھاگ موٹن خان پہوڑ،ایس ایچ او لیویز تھانہ بھاگ غوث بخش چھلگری،ہیڈ محرر مہیم خان مستوئی دیگر ہمراہ تھے انہوں نے بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال گزرنے والے سیلابی ریلے کاجائزہ اور تحصیل کے مختلف مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا انکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے پیشگی الرٹ جاری ہونے کے سبب ضلعی انتظامیہ کچھی ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی احکامات کے مطابق ہر طرح سے الرٹ ہے لیویز فورس کے جوان کسی بھی سیلابی صورتحال سے پیدا والے والے حالات کیلئے مکمل تیار ہیں ضلعی انتظامیہ کچھی نے پہلے ہی سے سیلابی ریلے کے متصل دیہاتوں گا¶ں کو پیشگی اطلاع دی ہے تاہم کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال خطرے کے پیش نظر لیویز فورس کچھی عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں