منافع خوری اور قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کی اجازت نہیں دے سکتے، ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے کہا ہے کہ اشیاءخورد نوش کی قیمتوں میں استحکام لانے اور عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہوگی اور کسی کو منافع خوری اور قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کی اجازت نہیں دے سکتے۔ناجائز قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز کوئٹہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کا صدارت کرتے ہوے کیا۔ اجلاس میں اے سی، مجسٹریٹس، فوڈ،لائیو سٹاک،فوڈ اتھارٹی، محکمہ انڈسٹریز و دیگر محکموں کے ساتھ گوشت ایسوسی ایشن،تندور ایسوسی ایشن، پولٹری ایسوسی ایشن، کنزیومر سوسائٹی کے نذر بڑیچ، سول سوسائٹی کے نمائندگی پر اسلم رند ودیگر ممبران نے شرکت کیں۔ اجلاس میں روٹی۔ گوشت اور پولٹری کی نیءقیمتوں کے تعین اور ان پر عملدرآمد پر سیر حاصل بحث کیں۔ اور نئے قیمتوں کے تعین کے لیے ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں تجزیاتی کمیٹی بنائی جس میں محکمہ انڈسٹریز۔ لائیو سٹاک کنزیومر سوسائٹی اور متعلقہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔ جو روٹی۔ گوشت اور پولٹری کی مارکیٹ میں تجزیہ کرکے نئے قیمتوں کا تعین کرے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے واضح کیا کہ کسی کو بھی سرکاری نرخ سے اشیاءخورد نوش کی قیمتوں وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انھوں نے عوام سے بھی کہاکہ وہ انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوے ناجائز منافع خوروں کہ حوصلہ شکنی کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں