حالیہ شدید بارشوں کے باعث چاغی کو آفت زدہ قرار دیکر عوام کو ریلیف دیا جائے، نیشنل پارٹی

نوکنڈی (این این آئی) نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ ضلع چاغی میں حالیہ بارشوں سے لوگوں کے مکانات اور فصلات کو شدید نقصان پہنچا ہے اس لئے حکومت بلوچستان ضلع چاغی کو فوری طور پر آفت زدہ قرار دیکر متاثرہ علاقوں میں عوام کو ریلیف دیں بیان میں کہاگیا کہ حالیہ بارشوں سے ضلع چاغی کے علاقوں لشکراب چاگئے زیارت بلانوش برابچہ آمری چھتر پدگ کچھاو سیندک نوکنڈی دالبندین اور تفتان کے شہری وپہاڑی علاقہ سخت متاثر ہوئے ہیں چاگئے لشکراب میں کئی دیہات زیرآب آگئے ہیں سینکڑوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں علاقہ میں فصلات تباہ ہوگئے ہیں جس سے زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے حکومت بلوچستان اور پی ڈی ایم اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ضلع چاغی کے تمام متاثرہ علاقوں میں خیمے کمبل خوراک اور بلڈوزر کی فراہمی جتنا جلد ہو لوگوں تک پہنچائے تاکہ آنے والے بارشوں سے مزید تبائی سے لوگوں کو بچایا جاسکے بیان میں اس مر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ قدرتی آفات میں بھی چاغی کے پینلزایک دوسرے پر الزام تراشی کرکے سیاسی مقاصد کے لئے اپنے عوام کے تکالیف اور اس مصیبت کے گھڑی میں مشترکہ طور پر ایک ساتھ نظر نہیں آتے جوکہ اسلامی وبلوچی روایات کے برعکس ہے موجودہ حالات میں اپنے سیاسی مفادات سے ہٹ کر ہم سب کو چاغی کے متاثرین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اورمددکی فراہمی کے لئے یکجا ہونا چائیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں