بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،نفرتیں پھیلانے والوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا،عثمان بزدار

کوئٹہ:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے ہم صرف نعرے لگانے کی بجائے عملی طور پر کام کر کے دیکھاتے ہیں، ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے نفرتیں پھیلانے والوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا، بلوچستان میر ا دوسرا گھر ہے یہاں آتا رہونگا، حکومت پنجاب بلوچستان کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے متعدد پرا جیکٹ لارہی ہے، یہ بات انہوں نے جمعرات کو پشین میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو تربت میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سینٹر کے قیام کے لئے ایک ارب روپے کا چیک حوالے کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پشین کے قبائلی و سیاسی عمائدین بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گاقومی یکجہتی اور یگانگت کو فروغ دینے کے لئے ایسے دورے بے حد ضروری ہیں حکومت پنجاب تربت میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سینٹر تعمیر کریگی تربت میں ہسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سینٹر کے منصوبے پنجاب کے عوام کی طرف سے بلوچ بہن بھائیوں کے لئے تحفہ ہیں حکومت پنجاب بلوچستان کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے متعدد پرا جیکٹ لارہی ہے تر بت کا ہسپتال اور تفتان کا کمیونٹی سینٹر صوبائی ہم آہنگی اورباہمی محبت کے نشان بنیں گے عثمان بزدار نے کہا کہ ہم ایک ہیں اورایک رہیں گے،نفرتیں پھیلانے والے ناکام رہیں گے، ہم صرف نعرے نہیں لگاتے بلکہ عملی طور پر کام کر کے دیکھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لئے جام کمال کی خدمات قابل تحسین ہیں بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے بلوچستان آکر کبھی اجنبیت کا احساس نہیں ہو تاآئندہ بھی بلوچستان آؤں گا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تربت ہسپتال اورتفتان میں کمیونٹی سینٹر کیلئے فنڈز فراہم کرنے پر حکومت پنجاب اورعوام سے اظہار تشکر رکرتے ہوئے کہا کہ جذبہ خیر سگالی کو فروغ دینے کیلئے حکومت پنجاب کی معاونت خوش آئند ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی بلوچستان آمد پر بے حد خوشی ہے،ان کے آنے سے محبتیں بڑھیں گی۔انہوں نے کہاکہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات قابل ستائش ہیں ہم نے مل کر عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنانی ہیں لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے مزید محنت سے کام کرنا ہے ایسے کام کر کے جائیں گے جو آنے والی حکومت کیلئے مثال بنے

اپنا تبصرہ بھیجیں