سلیکٹڈ ٹیم سے ایک نہیں بہت سے چہرے مائنس ہونے والی ہیں،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے داروں نے تمام ادارے مفلوج کر دئیے حکومت غربت نہیں غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے عوام کا معاشی قتل کسی صورت قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پرجمعیت علمااسلام بلوچستان کے صوبائی رہنماؤں مولانا محمد عالم لانگو، حاجی عبدالصادق نورزئی، مولانا محمدعمرجان آغا،مولاناقدم جان حاجی عبدالصمد حقیار، حافظ دولت خان، حاجی سنگین خان کاسی، سعدالدین خان اور دیگر کارکنوں پر مشتمل مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی بجائے برسر روزگار ملازمین سے جینے کا حق چھینا جارہاہے مہنگائی کی شرح میں بے تحاشا اضافے کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا کرپشن اور رشوت خوری میں اضافہ کاسبب بنیگی انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ ٹیم سے ایک نہیں بہت سے چہرے مائنس ہونے والی ہیں مائنس ہونے والے حضرات کارکردگی نہیں بلکہ چاپلوسی اور جی حضوری میں سستی کی بنیاد پر مائنس ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ تبدیلی کے دعوے داروں نے تمام ادارے مفلوج کر دئیے حکومت غربت نہیں غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے عوام کا معاشی قتل کسی صورت قبول نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں