ڈیرہ اللہ یار،شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار میں شوہر نے مبینہ گھریلو رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنی نوجوان بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے حدود ریلوے اسٹیشن کے مقام پر ملزم شاہنواز عرف امداد مندرانی نے مبینہ طور پر گھریلو رنجش کی بنا پر ٹی ٹی پستول سے فائرنگ کرکے اپنی نوجوان بیوی زرینہ بیگم کو قتل کردیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے لاکپ کردیا اور مقتولہ کی لاش سول اسپتال پہنچائی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں