قومی اسمبلی کے 5 جبکہ صوبائی 16حلقوں میں ضمنی انتخاب21اپریل کو ہو گا،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کے 5 جبکہ صوبائی 16حلقوں میں ضمنی الیکشن 21اپریل کو ہو گا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پی بی 50قلعہ عبداللہ میں ری پولنگ 21اپریل کو ہو گی، این اے 8باجوڑ، 44ڈی آئی خان، 119لاہور، 132قصور، 196قمبر شہداد کوٹ میں انتخاب ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی 12صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں 174امیدوار میدان میں ہیں، علاوہ ازیں پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119، این اے 132میں الیکشن ہو گا۔ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں 40لاکھ 44ہزار 552ووٹرز ہیں، الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ پنجاب میں 2ہزار 601پولنگ اسٹیشنز قائم کر دیے گئے ہیں، خیبر پختونخوا کی 2صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں 14لاکھ 71ہزار ووٹرز ہیں، علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے چار حلقوں میں 49امیدوار میدان میں ہیں، 892پولنگ اسٹیشنز قائم، 139حساس پولنگ اسٹیشن ہیں، سندھ میں این اے 196میں 2امیدوار میدار میں ہیں، الیکشن کمیشن نے مزید تفصیلات کے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں 4لاکھ 27ہزار 781ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر یں گے، این اے 196میں 303پولنگ اسٹیشنز قائم 158حساس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں