کوئٹہ، میکانگی روڈ ٹرانسفارمر خراب، گزشتہ تین روز سے بجلی کی فراہمی معطل

کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے گنجان علاقے جسے کمرشل علاقے میں شمار کیا جاتا ہے بنام میکانگی روڈ نزد بلوچی سٹریٹ میں گزشتہ تین روز سے بجلی کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہے، تفصیلات کے مطابق دو روز قبل شدید بارش کے باعث ٹرانسفارمر میں نقص پیدا ہوا جسے مرمت کرنے کیلئے علاقہ مکینوں نے واپڈا کے دفتر میں شکایت درج کرائی مگر واپڈا حکام کی جانب سے کوئی عملدرآمد نہ کیا جا سکا، رات گئے جب واپڈا کے اہلکار مرمت کے سلسلے میں آئے تو خستہ حالی کے باعث ٹرانسفارمر نے زور دار دھماکہ کر دیا جس کے بعد سے تاحال بجلی کی عدم فراہمی جاری ہے۔ علاقہ مکینوں کے لاکھوں روپے مالیت کے برقی آلات جلنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، علاقہ مکینوں نے واپڈا حکام سے جلد بجلی کی تعطل کے ساتھ فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس اذیت سے جلد نجات دلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں