راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی بس کو حادثہ، 20مسافر جاں بحق، 21زخمی
گلگت بلتستان(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں تیز رفتار بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 20مسافر جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق واقعہ شاہراہ قراقرم پر پیش آیا جہاں گونر فارم کے قریب تیز رفتار مسافر بس کھائی میں جا گری، بس میں 43 مسافر سوار تھے۔ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ بس کو حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا، حادثے کا شکار بس راولپنڈی سے ہنزہ جارہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بس یشوکھل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور گہری کھائی میں جا گری، بس میں سوار خواتین بچے سمیت 20 مسافر جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں مسافروں کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے،ریسکیوکی ٹیمیں بروقت جائے وقوع پہنچ گئی ہیں اور رسیکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیوذرائع نے بتایا کہ بس حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ہنزہ، گلگت اور سکردو سے ہے، بیشتر جاں بحق افراد کا تعلق آزاد کشمیر، پنجاب اورخیبر پختونخوا سے ہے۔


