کسٹم اپنے اختیارات سے تجاوز کررہی ہے، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

کوئٹہ(یو این اے )پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ کے مین بازار مسجد روڈ پر کسٹم کی جانب سے دکانوں ، مارکیٹوں پر چھاپے مارنے اور مختلف تجارتی اشیاء، سامان کو ضبط کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسٹم اپنے اختیارات سے تجاوز کررہی ہے اور اس کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کسٹم کی جانب سے بازارں ، مارکیٹوں ، دکانوں پر چھاپے مارنا ، سامان ضبط کرنا دکانداروں کو نان شبینہ کا محتاج بنانا ہے ۔آئے روز کسٹم کے چھاپے کوئٹہ تک مال پہنچنے کے بیس سے زیادہ ناکوں پر ان کے اہلکاررقم وصول کرتے ہیں اور اس کے بعد کلکٹر کسٹم اپنی باری کیلئے چھاپے مارے جاتا ہے اور کروڑوں کی مال کو ضبط کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے مروج قانون کے تحت ڈیورنڈ خط پر لوگوں سے کسٹم ڈیوٹی لیکر ان کے تجارتی مال مارکیٹ میں قانونی حیثیت سے اس کی فروخت ہوگی ۔ بیان میںکہا گیا ہے کہ کسٹم عملے کا بیس سے زیادہ چینوں پر لیویز ،پولیس اور کسٹم کی جانب سے وصولی ،تاجروں کے جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد گوداموں ، دوکانوں ، بازاروں میں من مانے طریقے سے چھاپے مارنا غیر قانونی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تجارت ، کاروبار ، روزگار کے تمام مواقع حکومت نے چھین لیئے ہیں ۔ چمن پرلت 6مہینوں سے بیٹھی ہے اور ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیئے جارہے ہیں ، وہاں پر لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں ۔ ان چھاپوںاور اوچے ہتکھنڈوں سے تاجروں ، دکانداروں اور عوام کو اپنے کاروبار ، تجارت سے بیزار کرنا اور انہیں جرائم کی طرف دھکیلنا ہے ۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر کسٹم کو ان چھاپوں سے روکا جائے اور تمام ضبط شدہ سامان واپس کیا جائے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی اپنے دکانداروں ، تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ جو بھی لائحہ عمل اختیار کریگی پشتونخوامیپ ان کی مدد وتعاون کریگی پشتونخوامیپ کسی کو بھی اپنے عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں