وزیر اعلی پنجاب نے تربت میں ہسپتال اور تفتان میں زائرین کمپلیکس کے لیے ایک ارب روپے کا چیک جام کمال کے حوالے کیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہمراہ پشین کا دورہ کیا، صوبائی وزراء میر ضیاء لانگو، میر ظہور احمد بلیدی، میر محمد خان لہڑی،رکن قومی اسمبلی عمر مگسی، پارلیمانی سیکریٹری محترمہ بشریٰ رند اور محترمہ ماہ جبین شیران بھی اس موقع پر موجود تھے، پشین پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی وسیاسی عمائدین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں لوگوں نے شرکت کی، وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو روایتی پگڑی باندھی جبکہ بی اے پی کے رہنما اسفندیار کاکڑ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو روایتی پگڑی پہنائی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے حکومت پنجاب کی جانب سے تربت میں سو بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کے لئے 75کروڑ روپے اور تفتان میں زائرین کے کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 25کروڑ روپے کا چیک پیش کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے اہم منصوبوں کی تعمیر کے لئے گرانقدر معاونت پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب سے پشین کے مختلف وفود نے ملاقات کی اور ان کی پشین آمد پر اظہار تشکر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں