بلوچستان میں گڈگورننس کے دعوے کرنے والوں کے دور میں ریکاڑد کرپشن ہورہی ہے،جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے آج ملک کا ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے بلوچستان میں گڈگورننس کے دعوے کرنے والوں کے دور میں ریکاڑد کرپشن ہورہی ہے صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہا ہر طرف کمیشن اور کرپشن کا بازار گرم ہے، یہ بات انہوں نے جمعرا ت کو مسلم لیگ(ن) کے سابق جنرل سیکرٹری و سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی، اقبال ظفر جھگڑا نے جمال شاہ کاکڑ کی خریت دریافت کی اور دونوں رہنماؤں نے ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت نے اپنے تمام در دعوؤں سے یوٹرن لیتے ہوئے ملک کو بحرانوں کا شکار کردیا ہے حکومت کی ناہلی کی وجہ سے آج ملک کے تمام ادارے بیٹھ چکے ہیں معیشت تباہ حال ہے حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیاجبکہ موجودہ حکومت کاکام صرف اور صرف اپوزیشن کی آواز دبانا رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کی بدترین حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ہی وہ جماعت ہے جسکی قیادت ملک کو چلانے اور بحرانوں سے نکال کر ایک مستحکم اور خوشحا ل پاکستان بنانے کے لائق ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ابتر حکمرانی کی وجہ سے آج نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ صوبے کا پی ایس ڈی پی جو ترقیاتی کاموں کا ممبا ہے عدالتوں میں قوانین کی خلاف ورزی پر زیر سماعت ہے گڈگورننس اور بلوچستان کے لوگوں کی تقدریریں بدلنے والوں نے صوبے میں کرپشن اور کمیشن کا بازار گرم کررکھا ہے ترقیاتی کاموں کے معیار میں کسی بھی قسم کے معیار کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جارہا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا احساس محرومی کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہا ہے جسکے منفی اثرات پورے ملک پر پڑیں گے اگر وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک و صوبہ چلانے سے قاصر ہیں تو وہ مستعفیٰ ہوکر گھرچلی ہیں لیکن ملک اور صوبے کے ساتھ کئے جانے والے نت نئے تجربات سے صورتحال بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال مزید بہتر ہونے کے بعد پارٹی صوبے بھر میں فعال کرکے بلوچستان کو مسلم لیگ(ن) کا گڑھ بنائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں