بلوچستان کے سرکاری اسکولوں میں مسلسل غیر حاضراساتذہ کیخلاف کارروائیاں شروع

کوئٹہ(یو این اے )وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں مسلسل غیر حاضراساتذہ کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئی مجموعی طورپر غیرحاضر15سو66اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی گئی محکمہ تعلیم حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیرحاضر869اساتذہ کوشوکاز نوٹسز ،، 377غیرحاضری اساتذہ کوجواب طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے گئے،،،،مختلف اضلاع کے 78مسلسل غیرحاضراساتذہ کو معطل کردیا گیا جبکہ مسلسل غیرحاضر44اساتذہ کو نوکریوں سے برخاست اور 166اساتذہ کی غیر حاضری کے باعث تنخواہیں کاٹنے کے ساتھ23غیرحاضراساتذہ کو وراننگ لیٹر جاری کردیئے گئے ہیں مذکورہ تمام غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی کے احکامات کے روشنی میں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں