محکمہ اینٹی کرپشن کی میونسپل کمیٹی سوئی میں کارروائی، کروڑوں روپے برآمد کرلیے

ڈیرہ بگٹی (یو این اے) محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے کاروائی کرکے میونسپل کمیٹی سوئی ٹاون سے کروڑوں روپے ریکور کرکے واپس بینک اکاﺅنٹ میں جمع کروا دیے، ذرائع نے ڈی جی اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ کے حوالے سے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ چند روز قبل محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے سوئی ڈیرہ بگٹی میں ڈویلپمنٹ کے نام آئے ہوئے تین کروڑ روپے کے لگ بھگ رقم نکال لئے گئے ہیں جس پر محکمے نے قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ افراد سے تحقیقات شروع کردی تحقیقات کے نتیجے میں متعلقہ بینک برانچ سے پیسے نکالے جانے کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ٹان چئیرمن اور چیف آفیسر لوکل گورئمنٹ سے پوچھ گچھ کی گئی کیونکہ جوائنٹ سگنیچرز سے ہی بینک سے رقم ریلیز کی جاسکتی تھی تحقیقات کے دوران ٹاون چئیرمین نے خود منسوب دستخط کو جعلی قرار دے دیا تاہم سوئی ٹان مئیر اور چیف آفیسر لوکل گورئمنٹ نے محکمے سے تعاون کرتے ہوئے نکالی گئی رقم تین کروڑ روپے متعلقہ بینک اکانٹ میں جمع کرادی تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں