فنڈنگ منظور ہونے کے باوجود بل نگور عوام قسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور، روڈ تعمیر3 برسوں سے بند

بل نگور(نامہ نگار)فنڈنگ منظور ہونے کے باوجود بل نگور کے عوام قسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق بل نگور ، کپکپار، کاشاپ، تا میرانی ڈیم، شاہ داد ھوٹل پر 4 ارب روپے منظور ہوئے ، پہلے مرحلے کا ایک ارب تھے مگر یہ روڈ کا کام 3 سالوں سے بند ہے ،عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ روڑ کا کام جلد سے جلد شروع کیا جائے ، اگر ریوایز کرنا یا مزید کمی بیشی کرنی ہے تو کریں وگرنہ جون کے بعد ہم اینٹی کرپش ، نیب و دیگر اداروں کو لکھیں گے اور کورٹ میں پٹیشن بھی ڈالیں گے ۔ بل نگور کے عوام جانوروں سے بھی بد تر زندگی گزار رہے ہیں آخر کب تک اس طرح کیا جائے گا ، کیا بل نگور بلوچستان پاکستان کے نقشہ میں نہیں ہے جو اس طرح بے یار مددگار چھوڑ دیا گیا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں