میونسپل کمیٹی سوئی میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگی کیخلاف محکمہ بلدیات کی ہدایات جاری

ڈیرہ بگٹی (انتخاب نیوز) میونسپل کمیٹی سوئی میں ہونے والے ترقیاتی فنڈ میں تین کروڑ کی بے ضابطگی کے پیش نظر محکمہ بلدیات نے تمام لوکل کونسل کو ہدایات جاری کردی۔ تمام لوکل کونسل کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہے کہ کونسل کے معاملات خصوصی طور پر مالی امور اور اکاﺅنٹس سے متعلق کام کسی بھی پرائیویٹ شخص، ڈیلی ویجر یا ریٹارڈ ملازمین سے نہ لیا جائے۔ بصورت دیگر چیئرمین کو ڈی نوٹیفائی اور چیف آفیسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں کونسل کی چیک بکس بھی صرف اور صرف چیف آفیسر کے پاس رکھنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں