حب میں جرائم پیشہ عناصر کا راج، لوگ ڈاکوﺅں کے ہاتھوں لٹنے لگے، شہریوں کا احتجاج

حب (نمائندہ انتخاب) حب شہر میں ڈاکو بے لگام، پولیس بے بس ولاچار یا سہولت کار، کلاشنکوف بردار سرعام ڈکیتی کرتے پھررہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، پولیس اور انتظامی افسران کی غفلت، حب کے شہریوں اور تاجروں کو ڈاکوﺅں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا واردات کے خلاف شہری وتاجر اور سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج قومی شاہراہ پر دھرنا پولیس حسب روایت روڈ کھلوانے کا لولی پاپ لیکر پہنچ گئی ملوث ملزمان کو پکڑنے کیفر کردار تک پہنچانے اور قانونی کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کا لولی پاپ کا حربہ ایک بار پھر کام کر گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوپہر کے وقت حب شہر میں گڈانی بس اسٹاپ کے قریب الیکٹرونکس کی دکان پر موٹر سائیکل سوار دو افراد گاہک بن کر دکان میں داخل ہوئے اور موقع پر پاتے ہی اپنے ہمراہ لائے ہوئے ایک بیگ سے اسلحہ کلاشنکوف نکال کر دکاندار ہندو تاجر پردیب کمار اور اسکے دو ملازمین کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کردکان میں موجود ساڑھے تین لاکھ روپے نقد رقم ،دو عدد قیمتی موبائل فونز اور ایک عدد LEDٹی وی اسکرین لوٹ کر فرار ہو گئے واردات کی خبر ملتے ہی حب کی تاجر تنظیموں کے نمائندے تاجر برادری شہری اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان جمع ہو گئے اور حب شہر میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی وارداتوں کے خلاف قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر احتجاج کیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حب شہر میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں اور تاجروں کو لوٹا جارہا ہے سرعام مسلح ڈاکو گھوم پھر رہے ہوتے ہیں اور دن دیہاڑے بلا خوف وخطر وارداتیں کرتے پھر رہے ہیں لیکن بڑی تعداد میں ہونے والی وارداتوں میں ملوث کسی ملزم کا پکڑا نہ جانا حب شہر میں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے منظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بھی کراچی بس اسٹاپ کے قریب ہونے والی 6لاکھ روپے کی ڈکیتی کے موقع پر شہریوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک مسلح ڈاکو کو پکرا جبکہ ودسرا حب ندی میں گول لگنے سے ہلاک ہوا جس پر بھی پولیس کا موقف تھا کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو اپنے تیسرے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو الہٰذا حب کے عوام اور تاجروں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے حب کے موجودہ افسران اور پولیسنگ سسٹم میں کوئی گنجائش باقی نہیں رہی ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کے بڑے افسران تاجروں اور عوام کے جان ومال کے تحفط کیلئے اقدامات کرنے کے بجائے اپنی جیبیں بھر نے میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں