گوادر بل نگور کے 70 ہزار رہائشی دور جدید میں بھی مواصلاتی نظام سے محروم

گوادر (نامہ نگار) بل نگور کے 70 ہزار عوام 2024ءمیں بھی 1970ءکے دور میں رہنے پر مجبور ہیں۔ عوام جانوروں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع مواصلات کا واحد ذریعہ زونگ نیٹ ورک ہے، کئی ٹاورز تو ہیں مگر ان میں نیٹ ورک نہیں، عوام اپنے پیاروں کی حال پرسی بھی نہیں کرسکتے۔ سروس نہ ہونے کے سبب طلبا و طالبات، کاروباری حضرات متاثر ہیں۔ زونگ کمپنی عوام کو دونوں ہاتوں سے لوٹ رہی ہے، ٹاورز کی مرمت، بیٹری تبدیل نہیں کرتے اور جنریٹر تو بالکل ہے ہی نہیں۔ حالانکہ نیٹ ورک بحال ہونے میِں ان کی ماہالانہ لاکھوں آمدن ہوسکتی ہے، عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے، عوام سوشل میڈیا اور مقامی نمائندوے و ضلعی انتظامیہ سے درخواست کرکر تھک چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور اب صرف احتجاج ہی رہ گیا ہے، مجبوراً احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹاورز کو بحال کرکے سروس کی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں