افغان حکومت کا طالبان سے جذبہ خیر سگالی دکھانے کامطالبہ

کابل: افغان حکومت نے بین الافغان مذاکرات سے قبل طالبان سے جذبہ خیرسگالی دکھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔افغان میڈیاکے مطابق قائم مقام افغان وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بین الافغان مذاکرات سے پہلے طالبان کو جذبہ خیرسگالی دکھانا ہوگا، مذاکرات کرانے کی پیش کش 12 ممالک نے کی ہے۔قائم مقام افغان وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین، روس، ترکی، ایران، قطر، جاپان اور انڈونیشیا سمیت 12 ممالک انٹرا افغان مذاکرات کرانے کی پیش کش کرچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اب تک 4 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کر چکی ہے، افغان حکومت مزید600 طالبان قیدیوں کو جلد رہا کردے گی، ہلمند میں طالبان نے 30 افغان قیدیوں کو رہاکیا،طالبان بھی ایک قدم آگے بڑھیں اور قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں