پیپلز پارٹی اور بی اے پی مل کر عوام کو بحرانوں سے نکالیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز خان بکٹی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی پرنس آغا عمر جان احمد زئی نے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں نے قومی صوبائی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رکن صوبائی پرنس آغا عمر جان احمدزئی نے کوئٹہ سمیت سریاب میں حالیہ طوفانی بارشوں سے نقصانات سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، پیپلز پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی مل کر صوبے کے عوام کوبحرانوں سے نکالیں گے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک اور صوبائی مشیر میر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں