شہباز شریف آج سعودی عرب دورے پر روانہ ہونگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم آج سعودی عرب دورے پر روانہ ہونگے، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے ، وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوگی جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے اس اجلاس میں عالمی صحت ، فنانشل ٹیکنالوجیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، جامع ترقی، علاقائی تعاون، اور عالمی ترقی کے تناظر میں توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا مو¿قف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے ، ملاقات میں نئے اقتصادی پیکیج پر تبادلہ خیال ہوگا۔علاوہ ازیں شہباز شریف کی بل گیڈز سے ملاقات بھی متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں