عبدالولی کاکڑ بلوچستان نیشنل پارٹی کے گورنر نہیں، کوئی کارکن ان کیساتھ نہیں، پرنس موسیٰ جان

قلات (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان بلوچ نے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کو اون کرنے سے انکار کردیا، گورنر عبدالولی بلوچستان نیشنل پا رٹی کے نہیں ہے، سردار اختر مینگل جب ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ سے ملنے جارہے تھے تو انہوں نے گورنر عبدالولی کاکڑ کو کہا کہ استعفیٰ دے کر میرے ساتھ ماہ رنگ بلوچ سے ملنے چلو مگر وہ نہیں گئے، گزشتہ چار مہینے سے سردار اختر مینگل پر جنگ مسلط کی گئی، بطور پارٹی قیادت گورنر عبدالولی کاکڑ نے سردار اختر مینگل کو ایک فون تک نہیں کیا، گورنر کے لیے مہمانوں کا استقبال اور انعامات تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں بچا، ہم ان کو کنڈم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر عبدالولی کاکڑ کچلاک میں افغان مہاجرین سے اپنی زمینوں کو واگزار کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ بھی انہیں ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے انہیں بڑے باپ ملک عبدالعلی کاکڑ کا بیٹا ہونے کے ناطے گورنر بنایا تھا مگر وہ کسی کو خاطر میں نہیں لارہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے گورنر نہیں رہے اور ہم اسے کنڈم کرتے ہیں، بلوچستان نیشنل پارٹی کا ایک بھی کارکن ان کے ساتھ نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں