پاکپتن میں دلہن کے ہاتھوں گھر کا صفایا، نقد رقم سمیت 12لاکھ مالیت کا سامان لے کر فرار

پاکپتن(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن میں دلہا لٹ گیا، تفصیلات کے مطابق نو بیاتے دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کر گئی، واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، پولیس کے مطابق دلہن صائمہ بی بی دلہے اقبال حسین کو نشہ آور دودھ پلا کر بے ہوش کردیا جس کے بعد دلہن گھر سے زیورات، نقدی سمیت 12 لاکھ مالیت کا قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئی۔دلہے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دلہن سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں