آزاد کشمیربحران کے پرامن حل کے لیے ٹرتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کمیشن بنایا جائے، بلاول بھٹو

کراچی (نیوز ڈیسک)آزاد کشمیربحران کے پرامن حل کے لیے ٹرتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کمیشن بنایا جائے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزادکشمیر میں بحران کے پر امن حل کےلئے ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن کا مطالبہ کردیا۔میں آزادکشمیرمیں جاری بحران کے پرامن حل کے لیے ٹرتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کمیشن کے قیام کامطالبہ کرتا رہا ہوں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ ایسا کمیشن قائم کیا جائےجو بحران اورٹکرائو کا فوری خاتمہ کرے، کشمیری عوام کو مشکلات سے نجات دلائے اور زندگی کو معمول پر واپس لائے۔ کمیشن کے ساتھ ایسا فورم بھی فراہم کیاجائے جہاں سچ سامنے آئے،ہرشکایت سنی جائے اور ہر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے اس تجویز کے ذریعے مسئلے کے پرامن حل کی کوشش کی، تاہم ابھی تک ان کی تجویز کا کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں