پسنی میں جمعہ کی دوپہر سے بجلی بند ، شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ،طویل دورانیہ معمول بن گیا

پسنی (نامہ نگار)پسنی میں گزشتہ جمعہ کی دوپہر سے بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے، جبکہ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود شہر میں بجلی بحال نہ ہو سکی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے،کیسکو حکام کے مطابق پسنی گرڈ اسٹیشن کے مین ٹرانسفارمر میں فنی خرابی پیدا ہونے کے باعث شہر بھر میں بجلی کی سپلائی معطل ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ خرابی دور کرنے کے لیے تربت سے جی ایس او کی ٹیم پسنی پہنچ گئی تاحال فالٹ دور نہ ہوسکی،تاہم طویل دورانیے تک بجلی کی بندش کے باوجود تاحال بجلی کی فراہمی بحال نہ ہونے پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ پانی کی فراہمی سمیت روزمرہ امور میں بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،پسنی کے شہریوں نے کیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرڈ اسٹیشن کے مین ٹرانسفارمر میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کو ہنگامی بنیادوں پر دور کرکے بجلی کی فراہمی فوری بحال کی جائے، تاکہ شہریوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں