تربت کیچ شاہراہ پر حادثہ ،دو افراد جاں بحق، ڈرائیور اورسیکنڈ ڈرائیور فرار

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک)تربت کیچ شاہراہ پر بس اور دو پک اپ گاڑیوں کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق 9 ستمبر کی صبح تقریباً 6 بج کر 30 منٹ پر المعاز ٹرانسپورٹ کی بس، جس نے ماکولا، پسنی کے مقام پر دو پک اَپ گاڑیوں کو کچل دیا۔ اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں امجد ولد عبدالواحد میانداد، سکنہ پسنی، اور صغیر ولد غفور، سکنہ پیدارک، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بس کے فرسٹ ڈرائیور صدام حسین، سکنہ بہمن تربت، کیچ اور سیکنڈ ڈرائیور جاوید علی عرف جاھو سکنہ ماشی آواران، ماکولا پسنی سمیت بس میں موجود دیگر افراد حادثے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہوگئے۔اس واقعے کے بعد 11 ستمبر کو کلمت کے ایس ایچ او عبداللہ عابد کی سربراہی میں FIR درج کی گئی، جس میں بس اور ڈرائیوروں کو نامزد کیا گیا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ FIR درج ہونے کے باوجود اب تک بس کو پسنی تھانے منتقل کیوں نہیں کیا گیا اور ذمہ دار ڈرائیوروں کی گرفتاری عمل میں کیوں نہیں لائی گئی؟دو انسان اپنی جانوں سے چلے گئے، دو خاندان اجڑ گئے، مگر متاثرہ خاندان آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔اگر پولیس کے پاس کارروائی میں تاخیر کی کوئی قانونی یا انتظامی وجہ ہے تو اسے عوام اور متاثرہ خاندانوں کے سامنے واضح کیا جانا چاہیے۔ اور اگر کسی اہلکار کی غفلت، نااہلی یا کسی فریق کے ساتھ مبینہ ملی بھگت ثابت ہوتی ہے تو اس کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے