حکومت نے ملک کو معاشی و سیاسی بحران، مہنگائی و بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا،کبیر محمدشہی

حب: وفاقی وزیر ہوابازی نے بغیر تحقیق و تفتیش کے 262پا ئلٹس کیلائسنس کو مشکوک قرار دیکر PIAاور پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کیا اور دنیا کی دیگر ایئر لائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کو نوکری سے نکلوایا میں نے سینیٹ میں وفاقی وزیر ہوابازی سے جواب طلبی کے لئے کالنگ اٹینشن نوٹس بھجوادیا۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر میرکبیراحمد محمد شہی نے نمائندہ آئی این پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا سینیٹر کبیر محمد شہی کاکہنا تھا کہ وفاقی وزیر ہوابازی نے بغیرتحقیق و تفتیش PIAکے 262پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیکر نہ صرف PIAبلکہ پاکستان کو بدنام کیا انھوں نے کہاکہ وفاقی وزیر نے اپنے غیر سنجیدہ اقدام سے دنیا کے دیگر ایئر لائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کو نوکری سے نکلوا دیا جس سے نہ صرف ملک کا نام بدنام ہوا بلکہ ملک کو اربوں روپے کا نقصان بھی ہوا انھوں نے کہاکہ وفاقی وزیر ہوا بازی کا یہ بچگانہ اقدام موجودہ حکومت کی غیرسنجیدگی اورنا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے خلاف میں نے جمعے کو سینیٹ میں وفاقی وزیر ہوابازی سے جواب طلبی کے لیئے کالنگ اٹینشن نوٹس بھیج دیا ہے تاکہ وزیر موصوف سے پوچھا جائے کہ انھوں نے ایسا اقدام کیوں اٹھایا ایک سوال کے جواب میں میرکبیر محمد شہی کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے نعرے لگانی والی موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی و سیاسی بحران، مہنگائی و بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا وزیراعظم اور وفاقی وزرا کی کاردگی یہ ہے کہ وہ ملک اور اداروں کی معاشی بدحالی اور بدنامی کا باعث بن رہے ہیں انھوں نے کہاکہ وزیراعظم کو وفاقی وزیرہوابازی سے غیرسنجیدہ اقدامات کے متعلق پوچھ گچھ کرنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں